امکان ہے کہ طالبان جمعہ کو نئی حکومت کے قیام کا اعلان کردے۔ طالبان اہلکاروں نے ٹویٹر پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں حکومت کے اعلان سے پہلے تیاریوں کو دکھایا گیا ہے.
امکان ہے کہ طالبان جمعہ کو نئی حکومت کے قیام کا اعلان کردے
الجزیرہ نیوز کے مطابق طالبان جمعہ کے بعد نئی حکومت کا اعلان کریں گے.طالبان کا افغانستان پر کنٹرول کے بعد ساری دنیا اس انتظار میں ہیں افغانستان میں کیسے حکومت بنے گی . اس میں کون کون شامل ہوگا اوریہ کس طرز کی حکومت ہوگی اس وقت کی نظریں طالبان کی افغانستان پر پر جمی ہوئی ہے . کہ آیا ان کی حکومت میں صرف افغان طالبان رہنما ہوں گے یا افغانستان کے سیاسی لیڈران بھی شامل ہوں گے کے علاوہ افغان طالبان اپنے حکومت میں عورتوں کو نمائندگی دے دیں گے یا نہیں. سب کچھ افغانستان میں رکا ہوا ہے کیوں کہ افغانستان میں اس وقت کوئی بھی حکومت نہیں ہے جس کی وجہ سے ساری دنیا سے ان کا رابطہ منقطع ہے اور تجارت بھی رکی ہوئی ہے. کیونکہ حکومت ضروری ہوتی ہے ملک کو چلانے کے لئے اور اداروں کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی .
اہم خبر
اور ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے عباس استانکزی کو وزیر خارجہ نامزد کر دیا ہے طالبان نے.
اہم خبر
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر یہ بھی بحث چل رہی ہیں کہ افغان طالبان ایران کے طرز پرحکومت بنائیں گے جس میں ملا ہیبت اللہ ان کے سپریم لیڈر ہوں گے اور نیچے صدارتی نظام ہوگا اور سب کچھ ان کے تابع ہوگا وہ جسے چاہیں گے صدر منتخب کریں گے اور جسے چاہیں گے حکومت سے فارغ کر دیں گے
اہم خبر
اس کے علاوہ کابل ایئر پورٹ کا انتظام سنبھالنے کے لیے افغان طالبان نے قطر سے رابطہ کیا ہے کے وہ تکنیکی مسائل کو حل کرکے اور ایئرپورٹ کو بحال کر سکیں تاکہ بیرونی دنیا سے افغانستان کا رابطہ بحال ہو جائے