نادرا نے اپنا سسٹم سات سال بعد اپ گریڈ کردیا
![]() |
نادرا کا سسٹم 7 سال بعد اپ گریڈ |
گزشتہ شب رات 10 بجے سے لے کر صبح 8 بجے تک نادرا کی تمام آپریشنل سہولیات معطل تھی- تقریبا دس گھنٹے یہ تمام سہولیات عوام کے لئے دستیاب نہیں تھی- اور اس بارے میں میں نادرا نے اپنے سوشل میڈیا پر پہلے سے ہی عوام کو اطلاع دی تھی-جو تقریبا نو گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد نادرا کی ٹیم نے واپس بحال کر دی
چیئرمین نادرا طارق ملک کا ٹویٹ:
نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے ابھی اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ نادرا کے پاس موجود 3 ڈیٹا سنٹر ،100 سے زیادہ سرورز اور اور 754 رجسٹریشن سینٹر 264 موبائل وین اور ڈیٹا ویئر ہاؤس ہے جو تمام بغیر کسی رکاوٹ کے ساتھ 7سال بعد اپ گریڈ ہو گئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی ٹیم کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے کہ انہوں نے رات بھر بغیر سوئے اپنا کام مکمل کیا ہے
نادرہ پاکستان کا ایک قومی ادارہ ہے جو کہ وزیر داخلہ کے ماتحت ہیں اور یہ ادارہ 1998 میں قائم ہوا