Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جو کہ اپنے حریف بھارت کے خلاف اتوارکوکھیلا جاۓ گا اور یہ مقابلہ تمام ورلڈکپ کے میچوں سے اہم مقابلہ ہے

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کپتان بابر اعظم کی قیادت میں اسکواڈ میں فخر زمان ، محمد رضوان ، آصف علی ، حیدر علی ، عماد وسیم ، محمد حفیظ ، شاداب خان ، شعیب ملک ، حارث رؤف ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں

دنیا بھر میں کرکٹ کے کروڑوں شائقین اپنے ٹیلی ویژن سے چپکے ہوئے ہوں گے اور تقریبا 30،000 تماشائی اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اندر موجود ہوں ۔

دونوں سابق چیمپئنز کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہوگا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جو صرف پانچ پوائنٹس پیچھے ہے۔ پاکستان کا حریف نیوزی لینڈ 257 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دینے کے مشن کے لیے تیار ہے اور اگر پاکستان یہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق رہ جائے گا تو پاکستان کے پوٸنٹ263 ہو جائیں گے جبکہ انڈیا کے 264 ہی رہے گے . جبکہ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف جیت سے پاکستان ممکنہ طور پر آئی سی سی ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ جائے گا