Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ملا عمر کے بیٹے اور افغانستان کے وزیردفاع ملایعقوب کی تصویرپہلی مرتبہ منظر عام پر آگئی

 ملا عمر کے بیٹے اور افغانستان کے وزیردفاع ملایعقوب کی تصویرپہلی مرتبہ منظر عام پر آگئی

ملا عمر کے بیٹے اور افغانستان کے وزیردفاع ملایعقوب کی تصویرپہلی مرتبہ منظر عام پر آگئی

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد تقریبا تمام لیڈرشپ اور قائدین کی تصاویر منظر عام پر آ گئی تھی لیکن وہ  تین رہنماوقائدین جن کی تصاویر میڈیا میں موجود نہیں تھی ان شخصیات میں سرفہرست طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ کا نام ہے  دوسرے نمبر پر ملایعقوب جوکہ ملا عمر کے بڑے بیٹے ہے اورموجودہ وزیر دفاع ہے ان کے علاوہ سراج الدین حقانی جو افغانسان کے موجودہ وزیر داخلہ ہیں کا نام قابل ذکر ہے ان کی میڈیا میں کوئی تصویر موجود نہیں تھی

لیکن آج طالبان کی طرف سے ملا یعقوب  کی تصویر اور ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں وہ افغانستان کے سرمایاکاروں سے کہہ رہے ہیں ہکہ آپ افغانستان میں سرمایہ کاری کریں خاص کرطب کے شعبے میں میں زیادہ سرمایہ کاری کریں اور یہاں جدید  ہسپتال بنائے  تاکہ افغان عوام علاج کے لیے دوسرے ملکوں میں نہ جائے اور ان کو علاج کی تمام سہولیات یہاں پر میسر ہو جائیں

مطالبے کی وجہ

کیونکہ اس وقت افغانستان میں اچھے ڈاکٹرز کی کمی ہے  اور میڈیکل کے شعبے میں افغانستان بہت پیچھے ہے افغان عوام اپنے علاج کے لیے زیادہ تر پاکستان  آتی ہے جس کی وجہ سے افغان عوام کو بڑی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے گزشتہ چھ مہینوں سے طورخم بارڈر کی بندش کی وجہ سے شدید تکالیف کا سامنا ہے 
اور اس کے ساتھ ساتھ افغان سرمایہ کاروں کے لیے بھی یہ ایک بہترین آپشن ہے جس سے سرمایہ کاروں کو تو فائدہ ہی فائدہ ہوگا لیکن عام عوام کے لیے بھی ایک بڑی نعمت ہو گی

ملا یعقوب کی پہلی ویڈیو